لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے حج کوٹہ الاٹمنٹ روکنے کے عبوری حکم میں توسیع کر دی۔ لاہورہائی کورٹ میں حج کوٹہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 15 ہزار کوٹے کی الاٹمنٹ روکنے کے عبوری حکم میں توسیع کردی۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے اپنے موقف میں کہا کہ نئے حج ٹورز آپریٹرزدو لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں حج کرانے کو تیار ہیں۔ ہائی کورٹ نے کیس پر کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی۔ مسابقتی کمیشن کی طرف سے مہلت کی استدعا پر کارروائی ملتوی کی گئی۔