لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 24 جون کے لئے وزارتِ مذہبی امور کونوٹس جاری کر دئیے۔
لاہور ہائی کورٹ میں حج کوٹا کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سرکاری حج اسکیم سے 80 ہزار عازمین کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ درخواستیں مستردکرنے کامقصد پرائیویٹ حج ٹورزآپریٹرز کو فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نےاستدعا کی کہ عدالت درخواستیں مسترد کئے جانے کا نوٹس لے۔