لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی طرف سے اسامیاں ختم کر کے نکالے گئے ہاوس جاب ڈاکٹروں کو ملازمت جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ پنجاب حکومت نے جنرل ھسپتال میں ہاوس جاب کی 62 اسامیاں ختم کردی تھیں۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اس فیصلے کیخلاف احتجاج کے علاوہ اسے لاہور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا، عدالت نے سماعت کے بعد ڈاکٹروں کو ہاوس جاب جاری رکھنے کی اجازت دیدی اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور محکمہ صحت کو 4 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔