لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کا آزادی مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے قانونی معاونت طلب کر لی۔
فیصل آباد کے محمد کامران نےعمران خان کا آزادی مارچ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ جسٹس خالد محمود نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے قانونی معاونت طلب کر تے ہوئے استفسار کیا کہ کیا عدالت کو اختیار حاصل ہے۔
کہ وہ ایسے معاملات میں مداخلت کرے؟ عدالت نےہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی لاء افسران کل اس کیس میں عدالت کی معاونت کریں۔