لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کیساتھ کارکنوں کی کمرہ عدالت میں داخل ہونیکی کوشش

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں آمدکے موقع پر کارکنوں اور رہنماوٴں نے عدالت میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی اور شورشرابہ کیا۔

شورشرابے کے باعث چیف جسٹس عمرعطابندیال عدالت سے اٹھ کرچلے گئے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عدالتی عملے کو معاملے کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ماحول عدالتی ڈیکورم کے منافی ہے، جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ بعدازاں چیف جسٹس عمر عطا بندیال عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔