اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیرصدارت جوڈیشنل کمشن کا اجلاس ہوا‘ جس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔ 7 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع‘ 4ججز کو فارغ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اجلاس نے جسٹس شاہد مبین‘ جسٹس سردار احمد نعیم‘ جسٹس ارم سجاد گل‘ جسٹس شاہرام سرور چودھری اور جسٹس شاہد محمود عباسی کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی ہے جبکہ جسٹس حافظ شاہ ندیم کاہلوں‘ جسٹس مشتاق احمد تارڑ‘ جسٹس فرخ گلزار اعوان اور جسٹس اسلم جاوید منہاس کی مدت میں توسیع نہیں کی گئی۔