کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے ایس ڈی او ٹی ایم اے کروڑ ذکاء اللہ خان کا تبادلہ روک دیا۔
رپورٹ طلب۔ تفصی کے مطابق ایس ڈی او ٹی ایم اے کروڑ ذکاء اللہ خان نے سیاسی طور پر کروائے گئے اپنے تبادلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں اپنے وکیل چوہدری محمد اکرم جٹ کے ذریعے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نادہندگان اور قبضہ مافیا نے ان کے خلاف گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ اور مقامی انجمن تاجران نے ان کو غیر قانونی کام کروانے کیلئے بلیک میل کیا۔ اور دفتر میں آکر ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور توڑ پھوڑ کی۔
انہیں حوالات میں بند کروا کر مقدمہ بھی درج کروایا۔ جنہیں سیاستدانوں کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ اور پھر سیاسی بنیادوں پر صرف ان کا تبادلہ کروا دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال میں ان کا 3 بار تبادلہ ہوا۔
اب صرف 8 ماہ میں انہیں غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر ایک بار پھر تبدیل کروا دیا گیا۔ جس پر ملتان کورٹ نے ان کے تبادلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔