لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ میں وکلا کی وکلا گردی کا ایک اور مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور انہوں نے ایک باریش نوجوان پر صرف شک کی بنیاد پر اتنا تشدد کیا کہ وہ بے ہوش ہی ہو گیا۔
ایک داڑھی والے نوجوان نے ہائی کورٹ کے کیانی ہال میں گھسنے کی کوشش کی تاہم اس دوران چند وکلا نے اسے دہشت گرد سمجھ کر روکنا چاہا جس پر نوجوان اور وکلا میں تلخ کلامی ہو گئی اور وکلا نے نوجوان پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔