لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں وکلا نے کم سن بچی سے زیادتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اور مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ زیادتی کی سزا کے حوالے سے قانون سازی کرے۔ وکلا کم سن بچی سے زیادتی کے واقعے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں جمع ہوگئے۔
جہاں انہوں نے اس بہیمانہ فعل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، وکلا نے مطالبہ کیا کہ کم سن بچی سے زیادتی کے ملزموں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے ظالمانہ واقعات کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اورلاہور سمیت دیگر مقامات پر بچیوں سے زیادتی کے واقعات کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔