لاہور ہائی کورٹ : غیر معیاری گیس سلنڈروں کیخلاف درخواست کی سماعت

LHC

LHC

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے قرار دیا ہے کہ غیر معیاری گیس سلنڈروں کے باعث حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، آئندہ کسی اسکول وین میں دھماکہ ہوا تو اسکول مالکان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں نصب غیر معیاری گیس سلنڈروں کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران اوگرا کی طرف سے جواب داخل کرایا گیا کہ غیر معیاری سلنڈروں کی فروخت اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ان کے استعمال کیخلاف کارروائی جاری ہے، جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔

عدالت نے اسکول ویگنز ، پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوں اور سی این جی رکشوں میں گیس سلنڈروں کے معیار کی رپورٹ طلب کر لی۔ کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔