لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی اوکاڑہ کی سمیرا کے بالغ ہونے کے تعین کیلئے طبی معائنہ کرانے کاحکم دیتے ہوئے اسے دارالامان بھیجنے کاحکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جج جسٹس عالیہ نیلم کے حکم پر لیڈی پولیس سمیرا کو دارالامان لے جانے کیلئے جوں ہی عدالت سے باہر لائی ،اس نے واویلا مچا دیا،پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھاپائی بھی کی، ایک لیڈی اہلکارنے سمیرا کو تھپڑ مارا اور گھسیٹتے ہوئے ہائی کورٹ سے باہر لے گئی۔
ہائی کورٹ کے گیٹ پر سمیرابے ہوش ہوگئی ،سکیورٹی اہلکار اسے ہوش میں لائے اور دارلامان بھجوا دیا،عدالت کے روبرو سمیرا نے بیان دیا کہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے،اغوانہیں کیاگیا۔عدالت نے حکم دیاکہ پہلے اس امر کاتعین کیاجائے گاکہ آیا لڑکی بالغ ہے یانہیں۔