لاہور ہائی کورٹ: خسرہ کیس میں 3 سابق سیکرٹریز کو نوٹس جاری

LHC

LHC

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے خسرہ کیس میں تین سابق سیکرٹریز کو نوٹس جاری کر دیئے۔ لاہور ہائی کورٹ میں خسرہ کے پھیلاو اور شرح اموات میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزیراعلی ٹیم کی طرف سے ذمہ دار قرار دئیے گئے سابق سیکرٹریز صحت فواد حسن فواد، جہانزیب خان اور عارف ندیم کو نوٹس بھجوا دیئے۔ کیس پر مزید کارروائی 6 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔