لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کیمرہ مین یوسف کھوکھرکے قتل کیس میں ملوث ماڈل طوبیٰ کی ضمانت منظورکرلی،تاہم عبیرہ قتل کیس میں گرفتاری کی وجہ سے ملزمہ کو ابھی رہائی نہیں مل سکے گی۔
لاہورہائیکورٹ کےروبرو ماڈل طوبیٰ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،ملزمہ کےوکیل نے عدالت کو بتایاکہ طوبیٰ کو کیمرہ مین یوسف کھوکھر کے قتل کیس میں بےبنیاد طور پر ملوث کیاگیا، طوبی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں،نا ہی پولیس کےپاس طوبی کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود ہیں
جبکہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی تضاد پایا جاتا ہے۔ سرکاری وکیل نےطوبیٰ کی ضمانت کی مخالفت کی۔عدالت نے فریقین کےدلائل سننے کے بعد ماڈل طوبیٰ کی بعدازگرفتاری ضمانت منظور کر لی تاہم عبیرہ قتل کیس میں گرفتاری کےباعث ملزمہ کو ابھی رہائی نہیں مل سکے گی۔