لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد ہٹانے کے لئےمتعلقہ حکام کو 4 ماہ کی مہلت دے دی، عدالت نے وزارت اطلاعات، وزارت خارجہ اور آئی ٹی حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد نہیں ہٹایا گیا،عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سوشل میڈیا پر موجود توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے 4 ماہ میں توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔