لاہور ہائی کورٹ نے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے ناکافی شواہد کے باعث قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمرقید میں بدل دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں نارووال میں ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت پانے والے قیدی اختر علی کی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت ہوئی، مدعی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قتل کے سلسلے میں ان کے موکل کے خلاف گواہان کے بیانات میں تضاد ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ وہ ماتحت عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

مدعی کی درخواست کے خلاف وکیل استغاثہ نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت نے مقتول کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس کی تفتیش کی روشنی میں اختر علی کو گناہ گار قرار دیا، اس نلئے عدالت عالیہ اس فیصلے کو برقرار رکھے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔