لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے مصطفیٰ کانجو کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔
زین قتل کیس میں بری ہونے والے مصطفیٰ کانجو کی بریت کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے مصطفیٰ کانجو کو حقائق کے برعکس فیصلہ سنا کر بری کیا۔
درخواست کو عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے مصطفیٰ کانجو سمیت پانچ ملزمان کو جنوری کے تیسرے ہفتے میں طلب کر لیا ہے۔