لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ آفس نے گو نواز گو نعرے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار راجہ ذیشان ایڈووکیٹ نے گو نواز گو نعرے کے خلاف درخواست دائر کی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ گو نواز گو کا نعرہ لگانے اور مسلم (ن) کی قیادت اور کارکنوں کو اس پر رد عمل سے روکا جائے تاہم ہائیکورٹ آفس نے درخواست کا جائزہ لے کر اس پر اعتراض داخل کردیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا گیا ہے۔