لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری حج کوٹہ نجی ٹور آپریٹرز کو دینے سے روک دیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 15 ہزار سرکاری حج کوٹہ نجی ٹور آپریٹرز کو دینے سے روک دیا، تئیس مئی کو وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کر لیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس خالد محمود خان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار اظہر صدیق نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور غیر قانونی طور پر سرکاری کوٹہ نجی ٹورز آپریٹرز کو دے رہی ہے جس کے باعث حج اخراجات میں اضافے کے ساتھ عازمین حج کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عدالت عالیہ نے 15 ہزار سرکاری حج کوٹہ نجی ٹورز آپریٹرز کو دینے سے روک دیا۔

عدالت نے 23 مئی کو وفاقی حکومت اور وزارت مذہبی امور سے تحریری جواب بھی طلب کر لیا۔