لاہور ہائیکورٹ کا حکم، ڈاکٹر نذیر احمد SMO رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تعینات

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی : لاہور ہائیکورٹ کا حکم، ڈاکٹر نذیر احمد SMO رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تعینات، تفصیلات کیمطابق کاشف علی کی پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان کے حکم پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈاکٹر نذیر احمدکو بطور SMOرورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تعیناتی کے احکامات صادر کردئیے۔ کاشف علی نے موقف اختیار کیا تھا کہ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آبادمیں ایک سال سےSMOکی سیٹ خالی ہے اور ڈاکٹر ثمرہ خرم وومن میڈیکل آفیسرسیٹ پر قابض ہےEDOہیلتھ کے آرڈر کے باوجودڈاکٹر نذیر احمد کو SMOکا چارج نہیں دیاگیا۔

جس پر لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان کے حکم پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے یکم جولائی کو دوبارہ ڈاکٹر نذیر احمدکی بطور SMOرورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد تعیناتی کے آرڈر جاری کر دئیے۔ڈاکٹر نذیر احمدSMO کھڈیاں ، جوڑا،اور ڈسڑکٹ کوارڈینیٹر لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام رہ چکے ہیں انکا شمار ضلع قصور کے سنئیر ڈاکٹرز میں ہوتا ہے۔