لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وائلڈ لائف کمیشن قائم

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نےجنگلی حیات کے تحفظ کے لئے وائلڈ لائف کمیشن قائم کر دیا، کمیشن جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔

لاہور ہائیکورٹ میں شکار پر پابندی عائد کرنے کےحوالےسے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن قائم کر دیا۔

کمیشن کے سربراہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مختار احمد ہوں گے، جبکہ دیگر ارکان میں سیکریٹری وائلڈ لائف، سیکریٹری جنگلات اور وفاقی اور ضلعی حکومتوں کے نمائندے شریک ہوں گے، یہ کمیشن ملکی اور غیر ملکی شکاریوں کیلئے لائسنسوں کے اجراء کے معاملات کا جائزہ بھی لے گا۔