لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنشن پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز لاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے پنشن پالیسی پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے جس کے باعث پنشنرز کو پنشن کے حصول کے لیے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے اور ان کی تذلیل کی جاتی ہے جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پنشن پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیدیا۔