لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرول بحران پر وزارت پٹرولیم سے وضاحت طلب کر لی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے پنجاب میں پیٹرول بحران پر وزارت پٹرولیم سے ذمہ دار افسر کے ذریعے وضاحت طلب کر لی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے پنجاب میں حالیہ پیٹرول بحران کے سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اور آئل کمپنیوں نے لوٹ مار کے لئے مصنوعی بحران پیدا کیا۔

اس بحران سے بجلی کا بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے اس لئے عدالت عالیہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو معاملے کی تحقیقات کا حکم جاری کرے۔

لاہور ہائی کورٹ نے آیندہ سماعت پر وزارت پٹرولیم کے ذمے دار افسر کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں مسئلہ حل کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، یہ معاملہ ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھانا چاہیے تھا۔