لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے پنجاب میں پیٹرول بحران پر وزارت پٹرولیم سے ذمہ دار افسر کے ذریعے وضاحت طلب کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے پنجاب میں حالیہ پیٹرول بحران کے سلسلے میں دائر درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت اورآئل کمپنیوں نے لوٹ مار کے لئے مصنوعی بحران پید اکیا، اس بحران سے بجلی کا بحران بھی پیدا ہوسکتا ہے۔
اس لئے عدالت عالیہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کو معاملے کی تحقیقات کاحکم جاری کرے۔ لاہور ہائی کورٹ نے آیندہ سماعت پر وزارت پٹرولیم کے ذمے دار افسرکوطلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں مسئلہ حل کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، یہ معاملہ ارکان اسمبلی کوپارلیمنٹ میں بھی اٹھاناچاہیےتھا۔