لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کی جعلی ڈگری کیس کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی
Posted on September 19, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات ( جمیل احمد طاہر ) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری، سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود کی جعلی ڈگری کیس کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد حمید 23 ستمبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ 10 ستمبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات طارق عباسی نے حاجی ناصر محمود کو بی اے کی جعلی ڈگری کیس میں ڈیڑھ سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا۔