لاہور (جیوڈیسک) لاہورہائی کورٹ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال نے قرار دیا کہ عدالت نے وزیراعظم کوکوئی براہِ راست حکم جاری نہیں کیا۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عمل کرے۔ل اہورہائی کورٹ میں وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی سماعت ہوئی، فیروزشاہ نے کالاباغ ڈیم تعمیر نہ کئے جانے پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔چیف جسٹس عمر عطابندیال نے ہائی کورٹ آفس کااعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست مستردکردی اور قرار دیا کہ عدالت نے وزیر اعظم کوکوئی براہِ راست حکم جاری نہیں کیا۔
عدالت نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر عمل کرے۔ لاہورہائی کورٹ آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔