لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے حلقہ بندیاں کرنے سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمرعطا بندیال اور جسٹس فرح عرفان پنجاب حکومت کی جانب سے حلقہ بندیاں کرنے اور غیر جماعتی بلدیاتی انتحابات کروانے کیخلاف کیس کی سماعت کریں گے۔
جسٹس ناصر سعید شیخ چئیرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے الیکشن روکنے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کریں گے۔جسٹس مظہر اقبال سندھو سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی جعلی ڈگری سے متعلق عبوری ضمانت کیس کی سماعت کریں گے۔