لاہور (جیوڈیسک) لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمود نے کسٹم کلکٹر کے فیصلے کے خلاف ماڈل ایان علی کی اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے ماڈل ایان علی کی کسٹم ککلٹر کے خلاف اپیل مسترد کردی۔
عدالت نے شریک ملزمان اویس اور ممتاز کی اپیلیں بھی مسترد کرتے ہوئے کسٹم کلکٹر کا فیصلہ بحال رکھا۔ کسٹم کلکٹرنے ایان علی کو کرنسی سمگلنگ میں عدم حاضری پر پانچ کروڑ جرمانہ کیا تھا۔
کلکٹر نے ماڈل ایان علی کے گواہان اویس اور ممتاز کو پانچ لاکھ فی کس جرمانہ کیا تھا۔ ایان علی،اویس اور ممتاز متعدد بار طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔