لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اوشین کیبل نیٹ ورک کو حکم امتناعی کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا
Posted on September 23, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال: لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اوشین کیبل نیٹ ورک کو حکم امتناعی کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا۔ مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے حکم امتناعی جاری کیا۔ اور کیبل مالکان کونوٹس جاری کیے۔ سید جمیل حیدر شاہ ڈائریکٹر اپنا چکوال نے عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کی کہ چکوالین کیبل قبل ازیں عارف نامی شخص کی سرپرستی میں کام کر رہی تھی۔
پمرا قوانین کے مطابق چھ ماہ میں فنکشنل ہوناتھا مگر چکوالین کیبل فنکشنل نہ ہوئی تو اسے کینسل کر دیا گیا تھا۔ 2010 ء میں دوبارہ لائسنس بحال ہوا اور پھر کینسل ہو گیا۔ اب قواعد وضوابط کے لحاظ سے مذکورہ لائسنس اوشین کیبل نیٹ ورک کے نام سے جاری کروا لیا گیا۔