لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نےچیف سیکریٹری پنجاب کو پرائیویٹ اسکولوں کی سیکورٹی کا معاملہ ایک ہفتے میں طے کرنے کی ہدایت کر دی ۔
لاہور میں نجی اسکولوں کی ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسکولوں کو سکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، مگر حکومت اپنی یہ ذمہ داری پوری نہیں کررہی۔
جسٹس شاہد وحید نے درخواست کی سماعت کی اور چیف سیکریٹری پنجاب کو ایک ہفتے کے اندر یہ معاملہ نبٹانے کی ہدایت کی ۔