لاہور (جیوڈیسک) لاہورہائیکورٹ کے حفاظتی انتظامات مزیدسخت بناتے ہوئے بیرونی دیواروں پر لوہے کےجنگلوں کے ساتھ آہنی شیٹس لگا دی گئی ہیں۔
لاہورہائیکورٹ کے ترجمان کے مطابق حفاظتی انتظامات ہائیکورٹ کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے کئے گئے ہیں، سیکیورٹی انتظامات کے تحت عدالت کی بیرونی دیواروں پر لوہے کے جنگلوں کے ساتھ آہنی شیٹس لگادی گئی ہیں۔
جبکہ ہائیکورٹ کے مسجد گیٹ کو بھی آہنی شیٹ لگا کر بند کر دیا گیاہے،یہ گیٹ ہائیکورٹ کےجج صاحبان کی آمدورفت کےلئےاستعمال ہوتا ہے۔