لاہور ہائیکورٹ میں تین ایم پی او کے قانون کو چیلنج کر دیا گیا

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے سئینر نائب صدر گوہر سندھو کی جانب سے دائر کی گئی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ تین ایم پی او کا قانون ڈکٹیٹر کے دور میں بنایا گیا اس قانون کے تحت پولیس کسی بھی شہری کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر سکتی ہے جو آئین کے خلاف ہے اور ریاست ایسا کوئی قانون نہیں بنا سکتی جو آئین کے خلاف ہو۔

درخواست گزار نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ پولیس نے اسی قانون کے تحت تحریک انصاف کے معتدد کارکنوں کو گرفتار کیا ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ اس قانون کو کلعدم قرار دیکر اس کے تحت ہونیوالے گرفتار افراد کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔