لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئےلاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں کی سماعت ہوئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس خالد محمود خان، جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالستار اصغرپر مشتمل 3 رکنی فل بنچ نےکیس کی سماعت کی۔
وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی طرف سےجواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے مہلت کی استدعاکی گئی۔ جس پر عدالت نے مزید کارروائی یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ،درخواستوں میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر مشتمل انکوائری ٹریبونل کی تشکیل اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شائع نہ کرنے کو چیلنج کیا گیا ہے۔