لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے حکومت سے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے بارے میں خفیہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ممبئی حملوں کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی نے ہوم سیکریٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ ملزم ذکی لکھوی کا موقف ہے کہ عدالتوں کیجانب سے رہائی کے حکم کے باوجود اسے بلاوجہ نظربند کیا گیا ہے۔
ہوم سیکریٹری بھی عدالت کی ہدایات کے باوجود نظربندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر رہے۔ عدالت نے حکومت سے ملزم ذکی لکھوی کے بارے میں خفیہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔