لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں بھائی کے سسرالیوں کی طرف سے لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اغوا کی کوشش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
پولیس نےاوکاڑہ کی لڑکی کو اس کے بھائی افتخار کے سسرال سے بازیاب کرا کے لاہور ہائیکورٹ کے روبروپیش کیا، لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے، تاہم کمرہءِ عدالت سے نکلتےہی بھائی کے سسرالیوں نےاسے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔
اس موقع پر ہائیکورٹ کے سیکورٹی اہلکاروں نے لڑکی کو اغواکاروں سے چھین کر کمرہ عدالت میں پہنچا دیا۔ جسٹس عبدالسمیع نے پولیس کو حکم دیا کہ اغوا کی کوشش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔