لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت آل پارٹیز کانفرنس

High Court

High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ بار کے تحت آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ یہ ملک دستور کی وجہ سے متحد ہے، دستور کے مطابق چلو گے تو ساتھ چلیں گے، اگر کسی نے اسے توڑنے کے کوشش کی تو کوئی ساتھ نہیں دے گا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین شاہ محمود قریشی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، ان کی جماعت آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ کانفرنس میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ سے زیادہ اتحادکی ضرورت ہے، دشمنوں کی نظریں ملک کے جوہری اثاثوں پر ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجا ظفر الحق ہائیکورٹ بار کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ملکی سیاسی جماعتوں کواکٹھا کیاہے، الیکشن وہ لڑتا ہے جو پیسے والا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی اٹھتا ہے دوسرے کی پگڑی اچھالتا ہےاور سمجھتا ہے کہ یہ اس کا حق ہے، قائداعظم نےاتنی بڑی جنگ لڑی لیکن کبھی دشمن کے بارے میں نازیبا الفاظ نہیں کہے، سیاستدان ایک ایک سیٹ کے لیے لڑتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بار غیر سیاسی ضرور ہے لیکن لاتعلق نہیں ہے، پاکستان میں پیسے کی سیاست ہے، پاکستان میں موروثی سیاست ہے، بڑے بڑے خاندان پاکستان کی سیاست میں ہیں،98 فیصد پاکستانی شہری پارلیمنٹ کا حصہ ہو ہی نہیں پاتے۔