لاہور میں تیز ہوائوں کیساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں آج صبح تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات نے دن بھر وقتا فوقتا ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جس سے دن بھر موسم خوشگوار رہے گا اور گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ جائے گا۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہے گا۔