لاہور ہائیکورٹ میں خسرے سے بچوں کی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت

LHC

LHC

لاہور(جیوڈیسک) لاہورکے3بڑے اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے لاہور ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیاہے کہ خسرے کے بروقت علاج سے بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے،کچھ لوگ جادو ٹونے یا ٹوٹکوں کے چکرمیں پڑجاتے ہیں، جس کی وجہ سے بروقت علاج نہیں ہو پاتا اور بیماری بگڑ جاتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں خسرے سے بچوں کی ہلاکتوں کے کیس کی سماعت ہوئی ۔لاہور کے جناح ،میو اور سروسز اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان عدالت میں پیش ہوئے،انہوں نے عدالت کوبتایاکہ خسرے کے بروقت علاج سے بچوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

بعض ضعیف الاعتقاد لوگ جادو ٹونے اور ٹوٹکوں کی وجہ سے بچوں کا بروقت علاج نہیں کراتے،جس کی وجہ سے بیماری بگڑ جاتی ہے،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر تے ہوئے مزید کارروائی29 مئی تک ملتوی کر دی۔