لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ اٹھائیس ستمبر کو لاہور میں ہونیوالا تاریخی جسلہ شریف خاندان کی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ لاہور کا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ہو گا، نئے پاکستان میں غریب آدمی کو بھی ترقی کے برابر مواقع ملیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف لاہور کے صدر علیم خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دی تو جاتی امراء فارم ہائس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔