لاہور (جیوڈیسک) شادباغ میں گھر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کی وجہ سے 6بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
لاہور کے علاقے شادباغ میں گھر میں 9 سے 10 افراد سوئے ہوئے تھے کہ ایک اچانک بجلی چلی گئی تاہم بجلی واپس آئی تو ائیرکنڈیشنر کا سرکٹ شارٹ ہونے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں 3 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ مناحل، 11 سالہ زین علی، 8 سالہ دعاء،5 سالہ انیہہ اور ڈیڑھ سالہ جڑواں بھائی اذان اور ایذان بھی شامل ہیں۔