لاہور(جیوڈیسک)لاہور اندرون لاہور میں ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیاریسکیو ذرائع کے مطابق باغ منشی لدھا کے علاقہ کے ایک مکان میں چندمحنت کش پلاسٹک کی بوتلوں میں پٹرول بھر رہے تھے کہ اچانک آگ لگ گئی۔
جس پر سب باہر بھاگ گئے تاہم ایک 25 سالہ ماجھو نامی محنت کش جو واش روم گیا ہواتھا دھواں پھیلنے پر دم گھٹ کر جاں بحق ہو گیا۔ جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال پہنچا دیا گیا۔