لاہور : سبزہ زار میں مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

سبزہ زار کے علاقے میں لیاقت چوک کے قریب خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکالا۔ 3 معمولی زخمیوں کو طبی امداد دے کر فارغ جبکہ 5 زخمیوں کو علاج کیلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔