لاہور : 2 گھروں میں لڑائی، اینٹوں کی زد میں آ کر خاتون شدید زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں بیٹوں کے لڑائی کے دوران ہمسایوں کی جانب سےاینٹیں برسائی گئیں، جس کی زد میں آکر 40سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کے حدود دھرم پورہ میں ہمسایوں کی لڑائی کے دوران2 نوجوان طاہر اور نوید نے اپنی چھت سے پڑویسوں کے گھر اینٹیں برسائیں، جس کے زد میں آکر 40 سالہ نسیم بی بی شدید زخمی ہو گئی، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تاہم ڈاکٹرز کے مطابق نسیم بی بی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔