لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ مبشر اقبال اور فنانس سیکرٹری پنجاب سجا د علی شاکر نے گذشتہ روز اپنے جاری بیان میں کہاکہکشمیر میں بھارتی مظالم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔لوگوں کوگھروں سے اٹھاکر عقوبت خانوں میں ڈالاجارہاہے۔اب تک ہزاروں افراد کو جرم بے گناہی کی سزادی جاچکی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نہتے کشمیریوںکی شہادت پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران سرینگر ،بڈگام اور گاندربل کے اضلاح میں ہندوستانی فوج کی جانب سے بلا جواز فائرنگ، چھرے والی بندوقوں ،آنسو گیس اور لاٹھیوں کا وحشیانہ استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ریاستی دہشت گردی کی داستانوں سے ہندوستان کا گھنائونا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔بھارت نے اپنے جارحانہ رویے سے ثابت کردیا ہے کہ وہ پاکستان دشمنی میں بالکل اندھا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برھان مظفروانی کی شہادت سے لے کر اب تک 2سو سے زائد افراد کوشہید اور15ہزار کو زخمی کردیا گیا ہے مگرافسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوزمظالم پر خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے تک موجودہ تحریک آزادیٔ کشمیر جاری رہے گی۔بھارتی مظالم کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے، آزادی کشمیر ی عوام کا بنیادی حق ہے ان کے اس حق کو دبا نا بھارت کی کھلی جارحیت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حق کیلئے لگ بگ ستر سال سے لڑ رہی ہے جو حقوق انسانی کے علمبراد ممالک کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ کشمیر میں بھارتی جارحیت تمام حدیں پار کرچکی ہے۔