لاہور (جیوڈیسک) ایف آئی اے لاھور نے پاسپورٹ آفس کے باہر ایبٹ روڈ پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے کئی پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور مہریں برآمد کر لی گئیں۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر چودھری احمد علی کی قیادت میں ایبٹ روڈ پر چھاپے کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ شکیل کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم شکیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔