لاہور(جیوڈیسک)لاہورمیں توہین رسالت کے الزام میں 26 سالہ نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔جنگ اور جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں26سالہ مسیحی نوجوان پر توہین رسالت کا الزام تھا،واقعے کی اطلاع ملنے پرسیکڑوں افراد نے مسیحی آبادی کا محاصرہ کرلیا اور مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔
مکینوں نے دعوی کیا ہے کہ مشتعل مظاہرین نے 100سے زائد گھروں کو آگ لگادی جبکہ متعدد موٹرسائیکلیں اوررکشے بھی جلا دیئے،شدید اشتعال کے باعث پولیس نے کارروائی سے گریزکیا۔پولیس حکام کے مطابقتوہین رسالت کے الزام میں26 سال کے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ساون مسیح کو گرفتار کرلیاہے۔
کشیدہ صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے بادشاہی مسجدکے خطیب اوردیگرعلمابھی وقوع پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد صورت حال معمول پر آ گئی ہے تاہم آگ نہیں بجھائی گئی ہے۔