لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گزشتہ اتوار کے روز خاوند کے ہاتھوں جھلسنے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق باغبانپورہ کی رہائشی 24 سالہ زبیرہ کو اس کے خاوند حیدر نے دوسری شادی کرنے کے لیے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔
زبیرہ کو شدید زخمی حالت میں میو اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریضہ 90 فیصد جل چکی ہے اور اسے بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ زبیرہ کے بیان پر پولیس نے اسکے خاوند حیدر کو گرفتار کر لیا تھا۔