لاہور (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کے صاحبزادے کو لاہور کے کریم بلاک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ میاں محمود الرشید کے 20 سالہ بیٹے حافظ محمد حسین برین ہیمرج کے باعث ہفتہ کے روز انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ کریم بلاک میں ادا کی گئی۔
جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جہانگیر ترین اور اعجاز چودھری سمیت پی ٹی آئی کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور مہر اشتیاق نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔