لاہور: شوہر نے جھگڑے پر بیوی کو اینٹیں مارمار کر ہلاک کر دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) شوہر نے گھریلو لڑائی پر بیوی کو اینٹیں مار مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے مناواں میں پیش آیا۔

جہاں پر گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بیوی کو پے در پے اینٹیں مارکر ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔