لاہور میں میاں بیوی جھگڑے پر 6 ماہ کے بچے کو سڑک پر پھینک گئے

Baby

Baby

لاہور (جیوڈیسک) گلبرگ میں میاں بیوی لڑائی جھگڑے کے بعد 6 ماہ کے بچے کو بیچ سڑک پر پھینک کر چلے گئے، راہگیر بچے کو اٹھا کر پولیس کے پاس پہنچ گیا۔

گلبرگ کے علاقے قذافی اسٹیڈیم کے قریب میاں بیوی نے لڑائی جھگڑے کے بعد اپنے 6 ماہ کے بچے کو بیچ سڑک پر پھینک دیا اور گھر چلے گئے۔

لڑائی جھگڑے کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور بچے کو ساتھ لے جانے کا کہتے رہے مگر میاں بیوی بچے کو سڑک پر چھوڑ کر گھر چلے گئے جس کے بعد حنیف نامی شہری بچے کو لے کر تھانے پہنچ گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا، بچے کے والدین کی تلاش جاری ہے۔