لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں سی این جی گیس کے حصول کے لیے آج دوسرے روز بھی رات ہی سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، گیس کی شدید قلت کے باعث پنجاب بھرمیں 42 روز تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہی، تاہم گزشتہ روز محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے دو روز کے لیے سی این جی ملنے کے اعلان کے بعد شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
لوگ گھنٹوں انتظار میں رہے، آج دوسرا اور آخری روز ہے اور شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر رات بھر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ سی این جی کے حصول کا کوئی سدباب کرے تاکہ لوگوں کو ذہنی ٹینشن سے چھٹکارا مل سکے۔